رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ضلع ویسٹ پولیس نے روبری کی وارداتیں کرنے والے ملزم کو CCTV فوٹیج کی مدد سے گرفتار کرلیا۔
ملزم نے 05 روز قبل اپنے ساتھی کے ہمراہ سیکٹر Z/6 میں واقع اسمارٹ فارمیسی پر واردات کی تھی۔
موجودہ CCTV فوٹیج میں ملزمان کو اسمارٹ فارمیسی پر واردات کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
واردات کا مقدمہ الزام نمبر 308/2024 بجرم دفعہ 392/397/34 ت پ تھانہ گلشن معمار میں درج ہے۔
ایس ایچ او گلشن معمار نے CCTV فوٹیج اور خفیہ اطلاع کی مدد سے کاروائی کرکے ملزم سلمان ولد خلیل کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزم کے قبضے سے وارداتوں میں استعمال ہونے والا غیر قانونی اسلحہ بمعہ ایمونیشن بھی برآمد کرلیا گیا۔
گرفتار ملزم کے سندھ اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، مزید انٹروگیشن اور تفتیش جاری ہے