رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ضلع ویسٹ پولیس نے شہر بھر میں متحرک ڈکیت گینگ کے 10 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ ویسٹ
ملزمان گینگ اجتماع گاہ روڈ کے قریب موجود ڈکیتی/واردات کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ حفیظ الرحمٰن بگٹی
ایس ایچ او منگھوپیر نے ٹیم کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر چھاپہ مار کاروائی کرتے ہوئے 10 ملزمان کو گرفتار کیا۔
گرفتار ملزمان سے 03 غیر قانونی پسٹلز بمعہ ایمونیشن اور 03 موٹرسائیکلز برآمد کرلی گئی، جن کی تفصیلات ذیل ہیں۔
1. موٹرسائیکل نمبری LOG-5992 اسلحہ کے زور پر چھینی گئی تھی، واردات کا مقدمہ الزام نمبر 611/2024 تھانہ منگھوپیر میں درج ہے۔
2. موٹرسائیکل نمبری KME-4797 کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 11/2023 تھانہ ایف بی ایریاء میں درج ہے۔
3. موٹرسائیکل نمبری GAP-3568 کی سرقیدگی کا مقدمہ الزام نمبر 80/2024 تھانہ پاپوش نگر میں درج ہے۔
گرفتار ملزمان نے دوران انٹروگیشن شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں 25/30 سے زائد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا۔
ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمات درج کرلئے گئے ہیں، جبکہ اعتراف وارداتوں کے متعلق معلومات حاصل کی جارہی ہیں۔
گرفتار ملزمان میں عثمان عرف عدنان، شاہد، عابد، حسب اللّٰہ عرف صوفی، نعمان عرف چیمبر، محمد یٰسین، سکندر، غلام محمد، شیر رحمٰن ولد عرف منوں اور مجاہد عرف مجیب شامل ہیں۔