رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ضلع کیماڑی تھانہ پاک کالونی پولیس مقابلہ
ایک مسلح ڈکیت ہلاک، ایک زخمی حالت میں گرفتار
پاک کالونی گٹر باغیچہ کے پاس پولیس و تین مسلح ڈکیتوں کے مابین مقابلہ،
شدید فائرنگ کے تبادلہ کے بعد ایک ملزم ہلاک، ایک زخمی جبکہ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
موٹرسائیکل سوار تین مسلح ملزمان گٹر باغیچہ کے پاس لوٹ مار کررہے تھے۔ کیپٹن (ر) فیضان علی۔
اسی دوران علاقہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور پولیس پارٹی و ڈکیتوں کے مابین فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ایس ایس پی کیماڑی۔
ہلاک و زخمی ملزمان کے قبضے سے دو عدد پستول بمعہ چلیدہ و زندہ راونڈ برآمد۔
ملزمان کے قبضے سائیٹ سپر ہائی وے کے علاقے سے سرقہ شدہ ہنڈا 125 موٹرسائیکل بھی برآمد ہوئی۔
ملزمان کی شناخت 1- عابد ولد قمر دیں بزدار (ہلاک) اور 2- بابر ولد اللہ دایا بزدار (زخمی) کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔
ملزمان کے خلاف مقدمات کا اندراج و مزید تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔