رپورٹ۔محمدحسین سومرو
عزیزآباد ہاؤس ڈکیتی کا کیس حل 2 خواتین ملزمہ سمیت تمام ملزمان گرفتار لوٹا ہوا تمام سامان برآمد۔ ایس ایس پی ڈسٹرکٹ سینٹرل
گذشتہ شب عزیزآباد پولیس سے مقابلے کے بعد زخمی حالت میں گرفتار ملزم سمیت 1 ملزم بلاضرب گرفتار اور 2 ملزمہ عزیزآباد بلاک 2 کوثر میڈیکل گھر میں ڈکیتی میں ملوث نکلے
زخمی حالت میں گرفتار ملزم فہد خورشید بلاضرب گرفتار ملزم ارسلان عبدالحمید اور ملزمہ زوبیہ عرف بینا اور روبینا نے 10 اگست کو عزیزآباد بلاک 2 کے گھر میں قائم کوثر میڈیکل میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث نکلے
ملزمان کی شناخت CCTV فوٹیج میں کی جاسکتی ہے
ملزمان خواتین ملزمہ کی مدد سے ٹیسٹ کروانے کے بہانے کوثر میڈیکل میں داخل ہوئے
ملزمان نے ڈاکٹر عابد اور ڈاکٹر کوثر سمیت ایک ملازمہ کو بھی کو یرغمال بناکر واش روم میں بند کردیا تھا
ملزمان نے میڈیکل میں داخل ہونے کے بعد اوپر رہائشی فلور میں ڈاکٹر کی بہو کو بھی یرغمال بنایا اور زیورات لوٹے
ملزمان نے 3 لاکھ نقد، طلائی زیورات، موبائل فون اور ایک پسٹل زگانا چھین کر لے گئے تھے
واردات کا مقدمہ الزام نمبر 437/2024 ڈکیتی کی دفعات میں عزیزآباد تھانے میں درج کیا گیا تھا
ملزمان سے مزید انٹیروگیشن جاری ہے