رپورٹ۔محمدحسین سومرو
عزیزآباد کی حدود کراچی اکیڈمی کے پاس شاہین فورس کے جوانوں کا اسٹریٹ کریمنلز کے ساتھ مقابلہ. ایس ایس پی سنٹرل
پولیس مقابلہ عزیزآباد بلاک 2 نزد کراچی اکیڈمی حدود تھانہ عزیزآباد میں ہوا
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک اسٹریٹ کریمنل زخمی حالت میں گرفتار دوسرا ملزم بلا ضرب گرفتار جبکہ 2 ساتھی ملزمان فرار
گرفتار زخمی ملزم کی شناخت محمد امجد ولد واحد بخش کے نام سے ہوئی بلا ضرب گرفتار ملزم کی شناخت پرویز ولد عمران کے نام سے ہوئی جبکہ فراری ملزمان کی شناخت ابھی نہیں ہوسکی
ملزمان کے قبضے سے ایک عدد پسٹل لوڈ میگزین، 5 عدد موبائل فون جنمیں 3 فون چھینے ہوئے ہیں، نقد رقم اور رکشہ برامد کرکے قبضہ پولیس میں لے لی گئی
زخمی ملزم کو ہسپتال اور بلاضرب گرفتار ملزم کو تھانے منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزمان کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے فراری ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی