رپورٹ۔محمدحسین سومرو
ویسٹ: تھانہ منگھوپیر پولیس نے 11 رکنی ڈکیت گینگ کے 03 کارندوں کو گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی ویسٹ
ملزمان گینگ منگھوپیر نہر کے قریب موجود واردات کی منصوبہ بندی کررہے تھے۔ حفیظ الرحمٰن بگٹی
پولیس نے خفیہ اطلاع پر کاروائی کرکے 03 ملزمان کو گرفتار کیا، جبکہ ساتھی ملزمان فرار ہوگئے۔ ایس ایس پی ویسٹ
ملزمان سے مال مسروقہ 02 گیس سلنڈر، ثمر پمپ، موبائل فونز، نقدی، اوزار/پانے برآمد ہوئے۔ حفیظ الرحمٰن بگٹی
گرفتار ملزمان گینگ منگھوپیر کے مختلف علاقوں میں ڈکیتی کی وارداتیں کرتے تھے۔ ایس ایس پی ویسٹ
گرفتار ملزمان کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔ حفیظ الرحمٰن بگٹی
گرفتار ملزمان میں امتیاز ولد عبد الرحمٰن، وقاص ولد محمد حسین اور طارق ولد قمرالزمان شامل ہیں۔