رپورٹ۔محمدحسین سومرو
گٹکا فروشی و جوا سٹہ میں ملوث سات ملزمان تھانہ جیکسن پولیس نے گرفتار کر لئے
ایس ایس پی کیماڑی *کیپٹن (ر) فیضان علی* کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری۔
ایس ایچ او تھانہ جیکسن *سب انسپکٹر محمد سعود* کی سربراہی میں پولیس پارٹی کی دو مختلف مقامات پر کامیاب کاروائیاں، 7 ملزمان گرفتار۔
*پہلی کاروائی* میں گٹکا فروشی میں ملوث چار ملزمان بنام 1- عبدالباسط، 2- محمد یاسین، 3- گوہر اور 4- شہریار کو گرفتار کیا گیا۔
ملزمان کے قبضے سے 660 عدد پڑیاں مضحر صحت گٹکا ماوا برآمد کرکے مقدمہ درج کیا گیا۔
*دوسری کاروائی* جوا سٹہ کے اڈے پر کی گئی جسمیں 1- عمر، 2- یوسف شاہ اور 3- میر احمد نامی ملزمان کو گرفتار کیا گیا۔
ملزمان کے قبضے سے جوا سٹہ کی پرچیاں اور رقم برآمد کرکے گیمبلنگ ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا