نو روزہ فری لاء گیٹ امتحان کی تیاری کا کامیاب انعقاد
LAW-GATامتحان کی تیاری کا انعقاد CBLAاور M.I.A.-AMCCکے زیر اہتمام کیا گیا
کراچی (ظفر عالم ملک )ایم آئی اے ۔ اے ایم سی سی ، سی ای سی آر ، ایم آئی اے فائونڈیشن اور کارپوریٹ اینڈ بینکنگ لائرز ایسوسی ایشن (CBLA) کی جانب سے 27اگست سے 11ستمبر 2024تک LAW-GATامتحان کی تیاری کے لیے نو روزہ فری تربیتی پروگرام کا کامیاب انعقاد کیا گیا۔ تربیتی کلاسز میں سالم سلام انصاری ایڈووکیٹ سپریم کورٹ، خلیق احمد ڈپٹی اٹارنی جنرل، پروفیسر زینب بلوچ ایڈووکیٹ، محمد اسحاق علی ایڈووکیٹ اور جسٹس (ر) فہیم احمد صدیقی نے LAW-GATکے تمام مضامین کا احاطہ کیا۔ سی بی ایل اے کے جنرل سیکرٹری اور ایم آئی اے ۔ اے ایم سی سی ، سی ای سی آر ، ایم آئی اے فائونڈیشن کے سی ای او محمد اسحاق علی ایڈووکیٹ نے تمام لیکچررز کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے خیالات کا اظہار کیا جس میں انہوں نے کہا کہ میں ان تمام لیکچررز کا شکر گزار ہوں جنہوں نے LAW-GATامتحان کی تیاری کے لیے نو روزہ تربیتی پروگرام میں تعاون کیا جو کامیابی سے منعقد ہوا۔ اور انہوں نے یہ بھی کہا کہ یہ ان تمام طلبا کی حوصلہ افزائی ہے جنہوں نے مسلسل کلاسز میں شرکت کی اور پروفیشنل لیکچررز سے استفادہ حاصل کیا۔ محمد اسحاق علی ایڈووکیٹ نے CBLA سمیت پوری ٹیم کی حوصلہ افزائی کی اور اگلے سال بھی LAW-GATکلاسز منعقد کرنے کا ارادہ ظاہر کیا۔
کیپشن : لیکچرر نو روزہ فری لاء گیٹ تربیتی کلاسز میں طلباء کو لیکچرز دے رہے ہیں ۔