یونیک وائس آف ڈسیبل ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب بلال چورنگی سےسٹی پریس کلب تک ریلی کا انعقاد کیا گیا اور کیک کاٹا گیا
اسپیشل افراد کی گزر بسر کیلئے چھوٹا کاروبار کرواکر دینا یونیک وائس کا منشورکا حصہ ہے چوہدری جمیل آرائیں
کراچی (ظفر عالم ملک ) 77 ویں یوم آزادی کے موقع پر یونیک وائس آف ڈسیبل ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب بلال چورنگی سےسٹی پریس کلب تک ریلی کا انعقاد کیا گیا اور کیک کاٹا گیا ریلی میں اسپیشل افراد نے شرکت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یونیک وائس آف ڈسیبل ویلفیئر فاؤنڈیشن سرپرست اعلیٰ چوہدری جمیل آرائیں، چیئر مین كیپٹن نوید احمد، سینیئر وائس چیئرمین یعقوب شاہ ،وائس چیئرمین جہانگیر خان،محمد بلال قاضی،ماسٹر رفیق،حافظ ساجد علی،عرفان قادری،ظہیر اعوان،شیروز خان،ارشد خان،
و بانی سٹی پریس کلب اسد سعید کا کہنا تھا کہ پاکستان کا 77 واں یوم آزادی پوری قوم کو مبارک ہو،77 ویں یوم آزادی کامیاب ریلی پرتمام اسپیشل افراد کو مبارک باد پیش کرتے ہیں 14اگست کا دن ہم سب کےلیے انتہائی مسرت کا دن ہے آزادی عظیم نعمت ہے،اسلاف نےلاکھوں قربانیوں کےبعد حاصل کیا یہ سرزمین بابائے قوم کی انتھک محنتوں کا ثمر ہےیونیک وائس آف ڈسیبل کا ویژن گداگری کا خاتمہ اور بے روزگار اسپیشل افراد کو معاشی طور پر خود کفیل بنانا ہے ہم اپنے صحافی بھائیوں کے توسط سے حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ حکومت پاکستان معذور افراد کی ری ہیبلیٹیشن پر توجہ دے تو کوئی وجہ نہیں 50فیصد سے زیادہ معذور افراد کو برسر روزگار کر کے معاشرے میں باعزت مقام نہ دلایا جا سکے تقریب کے اختتام پر خصوصی کیک بھی کاٹا گیا اور پاکستان میں امن و سلامتی، معاشی ترقی، اور بے روزگاری کے خاتمہ کیلئے خصوصی دعا کی گئی