تفتیشی ٹیم تھانہ سائٹ اے نے تکنیکی بنیادوں پر کامیاب کاروائی کرتے ہوئے شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے نوجوان لڑکی کی ہلاکت میں ملوث ملزم کو گرفتارکر لیا.ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی
مورخہ 2024-06-29 کو میٹروویل کے علاقے میں شادی کی تقریب میں ہوائی فائرنگ سے بارات میں شریک نوجوان لڑکی جان بحق ہوگئی تھی *ایس ایس پی لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید*
واقعہ کا مقدمہ پولیس کی مدعیت میں تھانہ سائٹ اے میں درج کیا گیا تھا ۔ *ایس ایس پی لیفٹیننٹ (ر) اظہر جاوید*
فائرنگ میں ملوث ملزم کی گرفتاری کے لئے تشکیل کردہ تفتیشی ٹیم نے SIO تھانہ سائٹ اے انسپکٹر غضنفر کی سربراہی میں تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کر کے ملزم محمد عمر عرف شینا ولد عمر محمد کو گرفتار کر لیا *ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی*
گرفتار ملزم کے خلاف ضابطہ کی کاروائی جاری ہے۔
ترجمان
ایس ایس پی انوسٹی گیشن ڈسٹرکٹ کیماڑی ساؤتھ زون کراچی