اینٹی اسٹریٹ کرائم فورم کی منشیات کے خلاف تحریک
منشیات کے خلاف ایکشن لینے والی تمام سرکاری فورسز و اداروں کو تحریری نشاندہی کردی گئی
ایکشن نا لینے پر عدالت سے رجوع اور عوام کو سڑکوں پر لانے اور جگہ جگہ دھرنے کی تیاریاں
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی ایسٹ کے ضلع کورنگی بلخصوص لانڈھی کورنگی میں منشیات چرس، آئس اور ہیروئن کے منظم اڈوں کے خلاف اینٹی اسٹریٹ کرائم فورم کراچی نے بیڑہ اُٹھاتے ہوئے منشیات کے خلاف بھرپور تحریک چلانے کا نا صرف اعلان کردیا بلکہ لانڈھی میں چرس، آئس اور ہیروئن کے منظم اڈوں کی نشاندہی منشیات کے خلاف کرنے والے تمام فورسز و سرکاری اداروں کو تحریری طور پر کردی ہے۔ فورم نے اس عزم کا اظہار بھی کیا ہے کہ اگر منشیات کے اڈوں کے خلاف ایکشن نا لیا گیا تو سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کریں گے اور عوام کو سڑکوں پر لائیں گے جگہ جگہ دھرنے بھی دیں گے صرف یہی نہیں بلکہ منشیات کے اڈوں سے بھتہ لینے اور معاونت کرنے والوں کو بھی منظر عام پر لائیں گے اس سلسلے میں فورم نے لانڈھی کی تمام مساجد کے خطیب و نمازیوں کے علاوہ مذہبی، تعلیمی، سماجی اور ادبی تنظیموں اور مختلف سیاسی جماعتوں سے بھی رابطے شروع کردئیے ہیں۔ اس سلسلے میں بڑے پیمانے پر احتجاج کی تیاریوں کا عمل جاری ہے۔