ضلع وسطی کے ہیلتھ ملازمین ،ہیلتھ آفسر ڈاکٹر علیزہ کے خلاف سراپہ احتجاج ہوگئے ہیلتھ ورکرز نے ڈسٹرک ہیلتھ آفس کے سامنے احتجاج گیا جس میں تنخواہوں کی ادائیگی اور غیر قانونی کٹوتی کے خلاف نعرے بازی کی گئی اس موقع پر ہیلتھ ورکرز کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر علیزہ ملازمین کے ساتھ ظلم و زیادتی کررہے
ہیں تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے ڈاکٹر علیزہ کے فرنٹ مین رقم کا تقاض کر رہا ہے جس کے بعد تنخواہوں کی ادائیگی کی جارہی ملازمین کا کہنا ہے کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفسر نے ضلعے میں رشوت کا بازار سرگرم کیا ہوا ہے جس کو روکنے والا کوئی نہیں احتجاج کرنے والوں کو بھی نوکری سے برطرفی کی دھمکی دی جارہی ہے ملازمین نے وزیر اعلیٰ سندھ ،وزیر صحت اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ ڈاکٹر علیزہ اور ان کے فرنٹ مین کے خلاف کارروائی کی جائے