رپورٹ۔محمدحسین سومرو
لیاقت آباد پولیس کی CPLC سینٹرل کے تکنیکی معاونت سے کاروائی خود کو ISI کا آفیسر ظاہر کرکے بھتہ مانگنے والا ملزم گرفتار
گرفتار ملزم کی شناخت محمد اویس ولد نصیرالدین کے نام سے ہوئی
ملزم خود کو وفاقی حساس ادارے ISI کا آفیسر ظاہر کرکے دھمکیاں اور بھتہ وصول کرنے کے لیے مدعی مقدمہ محمد صادق کو کافی عرصہ سے بلیک میل کررہا تھا
مدعی مقدمہ کی شکایت پر لیاقت آباد پولیس نے CPLC سینٹرل کی تکنیکی معاونت سے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر لیا
ملزم کے قبضے سے بلیک میلنگ میں استعمال ہونے والا موبائل فون بھی برآمد کرلیا گیا ہے
گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ الزام نمبر 313/2024 جرم دفعہ 170/506/594/383/384/385 اور 25 ٹیلی گراف ایکٹ کے تحت درج کر لیا گیا ہے
ملزم کو برائے آئندہ کاروائی تفتیش کے حوالے کیا جارہا ہے