پیپلز پارٹی کی حکومت تعلیم صحت اور روزگار کی فراہمی کیلئے بھرپور طریقے سے کام کر رہی ہے،نصیر جمیل
*سب سے زیادہ ریکارڈ ملازمتیں پیپلز پارٹی کے دور میں ہی دی گئی*
کراچی ( ظفر عالم ملک ) پاکستان پیپلز پارٹی
لانڈھی لوکل زکوۃ کمیٹی چیئرمین
نصیر جمیل نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت تعلیم صحت اور روزگار کی فراہمی کیلئے بھرپور طریقے سے کام کر رہی ہےسب سے زیادہ ریکارڈ ملازمتیں پیپلز پارٹی کے دور میں ہی دی گئی شہید محترمہ بینظیر بھٹو نے پاکستان کو سائنسی، معاشی اور صنعتی شعبوں میں آگے بڑھایا۔بی بی شہید نے رواداری و اتحاد کے فروغ، شہری آزادیوں کے تحفظ اور جمہوریت کی مضبوطی کے لئے انتھک جدوجہد کی بی بی شہید ایسے پاکستان کا تصور رکھتی تھیں جہاں خوشحالی مشترکہ ہو اور کوئی بھی پیچھے نہ رہے۔