کشمیریوں کی آزادی کی تحریک میں ساتھ کھڑے ہیں اخلاقی وسیاسی حمایت جاری رکھیں، سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی
کشمیریوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑینگے حق خودارادیت دلانے کیلئے آخری سانس تک ساتھ دینگے، شاداب رضا نقشبندی
بھارت کشمیریوں کا استحصال کرنا بند کردے جہاد کی صورت میں بھارت عالمی نقشے سے مٹ جائیگا، شاداب رضا نقشبندی
مقبوضہ کشمیر کی 5اگست2019والی حیثیت کو بھارت فوری بحال کرئے،شاداب رضا نقشبندی
بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی آرٹیکل 370کے تحت حیثیت بدلنے کی ناکام کوشش کرکے عالمی قوانین کو مسخ کرنے کی کوشش کی ہے، شاداب رضا نقشبندی
بھارت کو کشمیریوں پر ظلم وستم اور جبر سے نہیں روکا گیا تو عالمی اداروں کی اہمیت اور وجود ختم ہوجائیگا،شاداب رضا نقشبندی
مودی حکومت کا جنونی نظریہ زمین بوس کرکے کشمیر کو آزاد کرائینگے،شاداب رضا نقشبندی کا یوم استحصال کشمیر کے موقع پر خطاب
کراچی ( ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کی 5اگست2019والی پوزیشن کو بھارت فوری بحال کرئے،بھارتی فوج مختلف ظالمانہ قوانین کی آڑ میں نہتے کشنیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے یہ مظالم کشمیر کی آزادی کی جدوجہد کو کمزور نہیں کرسکتے بھارت کے غیر قانونی غاصبانہ قبضے کو مستر د کرتے ہیں،آخری دم تک کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے،بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی آرٹیکل 370کے تحت حیثیت بدلنے کی ناکام کوشش کرکے عالمی قوانین کو مسخ کرنے کی کوشش کی ہے، کشمیریوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑینگے حق خودارادیت دلانے کیلئے آخری سانس تک ساتھ دینگے، مودی حکومت کا جنونی نظریہ زمین بوس کرکے کشمیر کو آزاد کرائینگے،بھارت کشمیریوں کا استحصال کرنا بند کردے جہاد کی صورت میں بھارت ختم ہوجائیگا،پاکستان جہاد کا اعلان کرئے ڈائیلاگ کا دور ختم اب کشمیریوں کو طاقت سے آزادی دلانا ہوگی،حکومت پاکستان نے جہاد کا اعلان کیا تو انشاء اللہ مقبوضہ کشمیر کو بھارتی چنگل سے آزاد کراکر ممبئی میں پاکستان کا جھنڈا لہرادینگے،مقبوضہ کشمیر کے عوام سے اظہاریکجہتی کے تحت ملک بھر میں پاکستان سنی تحریک کے تحت یوم استحصال کشمیر منایا گیا،ملک بھر میں مظاہروں میں کارکنوں نے ہاتھوں میں بلیک پٹیاں باندھی ہوئی تھیں،بھارت سے اظہار نفرت کرتے ہوئے بھارتی پرچم اور مودی کے پتلے جلائے گئے،کشمیریوں کی آزادی کی تحریک میں ان کے ساتھ ہیں اخلاقی وسیاسی حمایت جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان سنی تحریک کے تحت کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے سلسلے نکالی گئی ریلیوں اور مظاہروں سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا،شاداب رضا نقشبندی نے کہا کہ کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے مرسکتے ہیں کشمیر بھارت کو نہیں لینے دینگے،عالمی اداروں کی مسئلہ کشمیر میں عدم دلچسپی اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد نہ کرانا سوالیہ نشان ہے،کشمیر یوں کے ساتھ انصاف کا قتل بند نہیں ہوا تو اس کے بھیانک نتائج نکلیں گے،بھارت کو کشمیریوں پر ظلم وستم اور جبر سے نہیں روکا گیا تو عالمی اداروں کی اہمیت اور وجود ختم ہوجائیگی،بھارت کا بلیک بولڈ جنونی انسانیت دشمن چہرہ پوری دنیا پر عیاں ہوچکا ہے،پاکستان سنی تحریک کا مطالبہ ہے عالمی ادارے اور عالمی برادری بھارت کو دہشتگردد جنونی ملک قرار دیکر معاشی واقتصادی پابندیاں عائد کرئے۔