کشمیریوں کی نسل کشی کے بعد فلسطینیوں کی نسل کشی کا بھارت سہولت کارنکلا،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی
ہمارا موقف درست ثابت ہوگیا بھارت اور اسرائیل کا مظلوموں کے خلاف طریقہ واردات یکساں ہے، شاداب رضا نقشبندی
حکومت پاکستان سے مطالبہ ہے بھارت اور اسرائیل کو پارلیمنٹ میں دہشتگرد ملک قرار دینے کی قرارداد لائی جائے،شاداب رضا نقشبندی
ویٹو پاور کا ناجائز استعمال کرنیوالے امریکہ بھی فلسطین اور کشمیرمیں مسلمانوں کی نسل کشی میں برابر کا سہولت کار ہے،شاداب رضا نقشبندی
اقوام متحدہ میں پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کوبھی ویٹو پاور ہولڈر بنایا جائے،شاداب رضا نقشبندی
طاقت کے توازن کو عالمی سطح پر بیلنس رکھنے کیلئے مسلم ممالک کو بھی ویٹو پاور ہولڈر بنانا ہوگا،شاداب رضا نقشبندی
مودی کی جانب سے اسرائیل کو غزہ کے خلاف ہتھیاروں کی مسلسل فراہمیثبوت ہے کہ بھارت عالمی سطح پر دہشتگردی اور نسل کشی کے فروغ کا حامی ہے،شاداب رضا نقشبندی
کراچی ( ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ کشمیریوں کی نسل کشی کے بعد فلسطینیوں کی نسل کشی کا بھارت سہولت کارنکلا،ہمارا موقف سچ ثابت ہوگیا بھارت اور اسرائیل کا مظلوموں کے خلاف طریقہ واردات یکساں ہے جو نہتے شہریوں بچوں وخواتین کو نشانہ بنارہے ہیں،حکومت پاکستان سے مطالبہ ہے بھارت اور اسرائیل کو پارلیمنٹ میں دہشتگرد ملک قرار دینے کی قرارداد لائی جائے،اوآئی سی اسلامی ممالک کے سربراہان انسانی حقوق کی علمبردار تنظیمیں اقوام متحدہ میں میں بھی اسرائیل اور بھارت کو دہشتگرد ملک قرار دینے کی قرار داد پیش کریں،ویٹو پاور کا ناجائز استعمال کرنیوالے امریکہ بھی فلسطین اور کشمیرمیں مسلمانوں کی نسل کشی میں برابر کا سہولت کار ہے،اقوام متحدہ میں ویٹو پاور کا اختیار پاکستان،ترکی کو بھی دیا جائے،انصاف کا قتل اور مظلوموں کے ساتھ ناانصافی کرنیوالے ویٹو پاور ہولڈردنیا میں دہشتگردی کا سبب بن رہے ہیں،طاقت کے توازن کو عالمی سطح پر بیلنس رکھنے کیلئے مسلم ممالک کو بھی ویٹو پاور ہولڈر بنانا ہوگا،بھارت مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی نسل کشی میں مصروف ہے وہیں اسرائیل کے ہاتھوں فلسطینیوں کی نسل کشی میں بھی براہ راست ملوث ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے عالمی میڈیا میں شائع ہونیوالی خبر جسمیں بھارت نے اسرائیل کو 900ڈرونز ز،گولہ بارود اور جدید اسلحہ فلسطینیوں کی نسل کشی کیلئے دیئے جانے کی شدید مذمت اور بھارت کو مذہبی جنونی قراردیتے ہوئے کیا،محمد شاداب رضا نقشبندی کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کی جانب سے اسرائیل کو فلسطین کے خلاف استعمال کیلئے ہتھیاروں کی مسلسل فراہمی اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارت عالمی سطح پر دہشتگردی اور نسل کشی کے فروغ کا حامی ہے،کشمیر اور فلسطین میں معصوم بچوں وخواتین کو کثرت کے ساتھ قتل کرنا بھارتی اور اسرائیل دہشتگردی کا فارمولا ہے،اسرئیل اور بھارت کے مکروہ چہرئے انسانیت دشمن ناپاک عزائم پوری دنیا پر واضع ہوگئے ہیں،کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ حل نہ ہونے کے پیچھے بھی ویٹو پاور کا ناجائز استعمال اور انصاف کا قتل کرنے والے امریکہ کا کا ہاتھ ہے،عالمی برادری اسلامو فوبیا سے باہر نکل کر انصاف کی بالادستی کو قائم کرنے کیلئے انسانیت کی نسل کشی کے خلاف کھڑی ہوجائے۔#