گردشی قرضوں کی سود کے ساتھ صولی کیلئے عوام دشمن پالیسیاں بنائی جارہی ہیں،سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی
حکومت کے مہنگائی کنٹرول اور بیروزگاری کے خاتمے کے دعوئے جھوٹے ثابت ہورہے ہیں،شاداب رضا نقشبندی
خوردونوش اشیاء اورسبزیوں کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرنے والوں کے ساتھ کالی بھیڑیں شامل ہیں،شاداب رضا نقشبندی
عوام حکمرانوں کے جھوٹے دعوؤں سے تنگ آچکے مایوسی جنم لے رہی ہے،شاداب رضا نقشبندی
آئی ایم ایف استحصالی ادارے سے قرضے پر قرضے لینا اور عوام پر ٹیکس پر ٹیکس لگانا ظلم ہے،شاداب رضا نقشبندی
حکمران ملک کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے نوچ رہے ہیں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے،شاداب رضا نقشبندی
ملک میں آئین وقانون کی بالادستی اور فوری انصاف پر فیصلے ہونگے تو ملک ترقی کریگا،شاداب رضا نقشبندی
کراچی ( ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد شاداب رضا نقشبندی نے کہا ہے کہ حکومت کے مہنگائی کنٹرول اور بیروزگاری کے خاتمے کے دعوئے جھوٹے ثابت ہورہے ہیں،گردشی قرضوں کی سود کے ساتھ صولی کیلئے عوام دشمن پالیسیاں بنائی جارہی ہیں،خوردونوش اشیاء اورسبزیوں کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرنے والوں کے ساتھ کالی بھیڑیں شامل ہیں،عوام حکمرانوں کے جھوٹے دعوؤں سے تنگ آچکے مایوسی جنم لے رہی ہے،آئی ایم ایف استحصالی ادارے سے قرضے پر قرضے لینا اور عوام پر ٹیکس پر ٹیکس لگانا ظلم ہے،عوام کے خلاف ظالمانہ فیصلے واپس لئے جائیں بجلی کی قیمتوں میں کمی اور بلاجواز ٹیکس ختم کئے جائیں،حکمران ملک کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے نوچ رہے ہیں مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے،ملک میں آئین وقانون کی بالادستی اور فوری انصاف پر فیصلے ہونگے تو ملک ترقی کریگا،ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت سے جاری ایک بیان میں کیا،محمد شاداب رضانقشبندی کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام ملک سے مہنگائی وبیروزگاری کے خاتمے اور معاشی استحکام کیلئے قربانی دینے کو تیار ہیں،حکمران طبقہ قرضے لینے کی بجائے ملک کے وسائل پر انحصار کرتے ہوئے ملک کی معاشی ترقی کیلئے پالیسیاں بنائے،ملکو معاشی طور پر مستحکم کرنا ہے تو عوامی سوچ وامنگوں کے تحت معاشی پالیسیاں بنانا ہوگی،ملک کی معاشی پالیسیوں سے بیرونی مداخلت کو مسترد کرکے میڈ ان پاکستان معاشی پالیسیاں بنائی جائیں،حکومت کی معاشی اور ٹیکس وصولی کی پالیسیوں پر تاجر اور عوام پریشان اور سراپا احتجاج ہیں،عوام کو معاشی طور پر مکمل قوق فراہم کرنا حکمرانوں کی ذمہ داری ہے،کرپشن کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے حکومت سخت اقدامات کرئے۔