*اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن ایریا2139 کی جانب سے بہترین خدمات پیش کرنے والے فیلڈ نمائندگان کے اعزاز میں شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
تمام کامیاب اسٹیٹ لائف فیلڈ نمائندگان و سیلز منیجرز کو دن رات محنت و لگن سے حاصل ہونے والی کامیابی پر ڈھیروں مبارکباد پیش کرتا ہوں زونل سربراہ کراچی ایسٹرن زون حاجی محمد ندیم
کراچی ( رپورٹ . . . )اسٹیٹ لائف انشورنس کارپوریشن کے ایریا 2139 کی جانب سے سال 2023 میں بہترین خدمات پیش کرنے والے فیلڈ نمائندگان و سیلز منیجر کے اعزاز میں کراچی کے مقامی ہوٹل میں ایک شاندار تقریب کا اہتمام کیا گیا ایریا مینجر محبوب عالم کی جانب سے فیلڈ نمائندگان و سیلز منیجرکو نمایاں کارکردگی کی بنیاد پر کیش انعامات و سرٹیفیکیٹ سے نوزا گیا تقریب کے مہمان خصوصی زونل ہیڈ کراچی ایسٹرن زون حاجی محمد ندیم نےاپنے خطاب میں کہا آپ تمام کامیاب اسٹیٹ لائف نمائندگان کو دن رات محنت و لگن سے حاصل ہونے والی کامیابی پر ڈھیروں مبارکباد پیش کرتا ہوں اور امید کرتا ہوں آج کی آپریسیشن آپ میں مزید حوصلہ و جزبہ کا سبب بنے گی ۔سیکٹر ہیڈ شاہراہِ فیصل وجاہت علی نے اپنے تجربات کی روشنی میں حاضرینِ محفل کو انشورنس کیرئیر کی اہمیت اور اس کے فوائد سےآگاہ کیااورفیلڈ نمائندگان و سیلز منیجر کی بہترین کوننسلنگ کی تقریب کےاختتام پر ایک پر تکلف عشائیہ کا انتظام بھی کیا گیا تھا ایریا مینجر محبوب عالم نے تمام آئے ہوئے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا