کراچی ہر دور حکومت میں حکومت پاکستان کی جانب سے ہمیشہ بے یار و مددگار بے یار و مددگار رہا ہے۔وزیراعظم پاکستان کیجانب سے باقی صوبوں کو ہمیشہ کسی نہ کسی اسکیموں سے نوازا جاتا رہا ہے۔ لیکن پورے پاکستان کو چلانے کی ذمہ داری لینے والا کراچی ہمیشہ سے بے یار و مددگار رہا ہے۔ہم محبان کراچی سوشل ارگنائزیشن پاکستان کی جانب سے وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کراچی والوں کے لیے بھی بلا سود ہوم لون اور الیکٹرک بائیکوں اور سولر پینل اسکیموں کا آغاز جلد از جلد حکومت پاکستان کیجانب سے کیا جائے۔اور کراچی جو کہ پورے پاکستان کے ریوینیو کو جنریٹ کرتا ہے اور پاکستان کو چلانے کے لیے اہم سرمایہ کار ہمیشہ سے ثابت ہوا ہے۔ محبان کراچی کا بھی اسی لیے حکومت پاکستان اور وزیراعظم پاکستان سے مطالبہ ہے کہ پاکستان کی بڑی سرمایہ کاری کراچی سے ہمیشہ حاصل ہوئی اسکے باوجود بھی پاکستان میں کراچی کو ان اسکیموں سے دور رکھا جاتا ہے۔ ہماری وزیراعظم پاکستان سے مودبانہ گزارش ہے کہ پاکستان میں نکلنے والی ہر صوبے کے لیے اسکیموں کو کراچی سے شروع کیا جائے۔ یا پھر کراچی میں اختتام کیاجائے۔
پاکستان کی عوام کے جائز حقوق کی آواز محبان کراچی سوشل ارگنائزیشن پاکستان۔