محر م الحرام مسلم امہ کوایک دوسرے کے عقائد اور مسالک کے احترام کا درس دیتا ہے،علماء مشائخ
امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام مسالک کے علما ء مشائخ اپنا کردار ادا کریں ،صاحبزادہ نقشبندی
موجودہ حالات میں امن کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے دہشت گردی کے باعث ایک عرصہ سے ھمارا خطہ متاثر ہے
کراچی (اسٹاف رپورٹر)حرم الحرام میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام مسالک کے علما اپنا کردار ادا کریں ، ایک دوسرے کے مسالک کا احترام کریں، اموجودہ حالات میں امن کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے دھشت گردی کے باعث ایک عرصہ سے ھمارا خطہ متاثر ھے جسمیں اب تک ھزاروں بے گناہ افراد مرچکے ھیں۔تمام سیاسی قوتوں کو ایک پچ پر متحدہوکر دہشت گردی کے خلاف مضبوط جنگ لڑناہوگی۔ان الفاظ کا اعادہ ملک بھر کے علماء مشائخ کی نمائندہ تنظیم علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان کے سربراہ سفیر امن پیر صاحبزدہ احمد عمران نقشبندی نے مختلف مکتبہ فکر کے ےعلماء مشائخ کے وفود سے ملاقت میں کیا،انہوں نے کہا کہ امن کا قیام وقت کی اھم ضرورت ہےاور جب تک یہاں امن قائم نہیں ھوگاوطن عزیز اور عوام خوف اور گٹھن کے سائے میں زندگی گزارنے پر مجبور اور ترقی کے میدان میں دوسری قوموں سے پیچھے رہ جائینگے۔انہوں نےکہا کہ محرم الحرام ہمیں ایثار، محبت ،جذبے اور یگانگت کا درس دیتا ہے، تمام صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین کی شان وعظمت مسلّمہ ہے ان کی شان میں گستاخی اور توہین دشمن قوتیں فرقہ واریت کو ہوا دینے کیلئے سازشیں کرتی ہیں تاکہ فرقہ واریت کی آگ کو ہوا دی جائے، انتشار اور اختلافات کو اُمتِ مسلمہ کے درمیان آنے نہ دیا جائے ، محرم الحرام میں برداشت اور محبت کو فروغ دیں، تمام صحابہ رضوان اللہ علیھم اجمعین کی قربانیاں رہتی دنیا کے لئے ایک مشعل راہ کی حیثیت ہیں اور یہ مہینہ انسانی تاریخ میں عظیم قربانیوں سے عبارت ہے، انہوں نے کہا کہ محر م الحرام مسلم امہ کوایک دوسرے کے عقائد اور مسالک کے احترام کا درس دیتا ہے، تمام مسالک کو اپنے فروعی اختلافات سے بالاتر ہو کرقیام امن اور اتحاد کےلئے آگے بڑھنا ہوگا قیام امن میں علماء کا کردار مثبت اور مثالی ہے۔صاحبزادہ نقشبندی نے مذید کہا کہ اسلام دشمن قوتیں سازش کے تحت لسانیت، قومیت فرقہ واریت کے نام پر بدامنی کی آگ کو بھڑکارہی ہیں فرقہ واریت سے انتشار اور اختلافات نے اُمتِ مسلمہ کی قوت کو پارہ پارہ کر دیا انہوں نے کہاکہ امن، اتحاد اور بھائی چارے کی فضا قائم رکھنے کیلئے علماء مشائخ کوکردار اداکرنے کی ضرورت ہے جمعہ کے روزمحراب و منبر سے اتحادکادرس دیاجائےاسلام نے انسانیت کو ہمیشہ رواداری، محبت اور امن کا پیغام دیا ہے۔
جاری کردہ میڈیا سیل :
علماء مشائخ فیڈریشن آف پاکستان