رپورٹ۔محمدحسین سومرو
شاہراہِ نور جہاں کی حدود کٹی پہاڑی کے پاس پولیس کا اسٹریٹ کریمنلز کے ساتھ مقابلہ ایس ایس پی سنٹرل
پولیس مقابلہ کٹی پہاڑی بلاک R نارتھ ناظم آباد حدود تھانہ شاہراہِ نور جہاں میں ہوا
دو طرفہ فائرنگ کے نتیجے میں ایک اسٹریٹ کریمنل زخمی حالت میں گرفتار دوسرا ملزم بلا ضرب گرفتار جبکہ 3 ساتھی ملزمان فرار
گرفتار زخمی ملزم کی شناخت محمد حسین ولد عبدالرضا کے نام سے ہوئی بلا ضرب گرفتار ملزم کی شناخت محمد آصف ولد محمد سعید کے نام سے ہوئی جبکہ فراری ملزمان کی شناخت عمران ولد احمد دین، عدنان ولد شرجیل اور بوری ولد نامعلوم کے ناموں سے ہوئی
ملزمان کے قبضے سے ایک عدد 9mm پسٹل لوڈ میگزین اور موٹر سائیکل 125cc برامد کرکے قبضہ پولیس میں لے لی گئی
زخمی ملزم کو ہسپتال اور بلاضرب گرفتار ملزم کو تھانے منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزمان کا ریکارڈ چیک کیا جا رہا ہے فراری ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی