![]() |
مہنگائی بے روزگاری غربت کی چکی میں پسی عوام کو ان کے جائز حقوق ملنا چاہیں۔راو غلام رسول
پاکستان نیشنل پارٹی پارلیمینٹیرین عوام کے لئے امید کی اک نئی کرن ثابت ہوگی۔
28 مئی کو یوم تکبیر شایان شان طریقے سے منایا جائے اور اسی دن سے اپنی سیاسی جدوجہد کا آغاز کریں گے۔صدر پی این پی پی
کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان کی عوام کو ان کے جائز حقوق ملنا چاہیں مہنگائی بے روزگاری تعلیم وصحت سے محروم عوام نعروں وعدوں اور دعووں سے تنگ آچکی ہے راو غلام رسول۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نیشنل پارٹی پارلیمنٹیرینز کا مرکزی اجلاس پارٹی کے بانی صدر راو غلام رسول اسد کی صدارت میں پارٹی سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں پارٹی کے وائس چیئرمین شاھد حسین جنرل سیکریٹری سید محمود حسین شاہ پریس سیکرٹری وجنرل سیکریٹری سندھ ایم قمر نعیم، ایس ایم راٹھور، ظہیر احمد میمن سید محب اللہ شاھ محمد عثمان صدیقی،صحافی ذیشان احمد صدیقی نے شرکت کی۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ 28 مئی یوم تکبیر شایان شان طریقے سے منایا جائے گا مرکزی سیکرٹریٹ میں قرآن خوانی کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔اس کے بعد مرکزی سیکریٹریٹ سے ریلی کی صورت میں کراچی پریس جائیں گے اور وہاں پریس کانفرنس میں پاکستان نیشنل پارٹی پارلیمینٹیرین کے منشور کا اعلان کرکے سیاسی سرگرمیوں کے باقاعدہ آغاز کا اعلان کیا جائے گا۔
اس موقع صدر راو غلام رسول اسد نے میڈیا نمائندگان سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ (پی این پی پی) عوام کی بلاتفریق رنگ ونسل خدمت کرے گی پاکستان کی عوام جھوٹے دعووں اور وعدوں سے تنگ آگئی ہے پاکستان کی عوام کو ان کے جائز حقوق تک نہیں دئیے جارہے مہنگائی بے روزگاری غربت میں گھری عوام کا کوئی پرسان حال نہیں ہے ملک میں تعلیم وصحت کا انفراسٹرکچر تباہ حالی کا شکار ہے انشااللہ پی این پی پی عوامی خدمت کے جذبے سے سرشار ہوکر عوام کی خدمت کے لئے سیاسی طور پر میدان عمل میں اترے گی اور انشااللہ بہت جلد پاکستانی عوام کے مسائل عملی طور پر کروانے کے لئے اپنا کردار ادا کرے گی۔
میٹنگ کے آغاز پر ملیر کے صدر سید محب اللہ شاہ کے والد کی وفات پر دعائے مغفرت بھی کی گئی تھی۔