کھاریاں (شاہد بیگ سے)
ضلع گجرات کے نامور سینئر صحافی، کھاریاں پریس کلب کے سینئر نائب صدر اورفرینڈز آف کھاریاں کے بانی و جنرل سیکرٹر ی ممتاز سماجی شخصیت لیاقت علی قادری مرحوم کے چہلم کا ختم گذشتہ روز مقامی ہو ٹل جی ٹی روڈ کھاریاں میں پڑھا گیا۔ ختم چہلم کے شاندار اجتماع کی صدارت عالمی مبلغ اسلام صاحبزادہ پیر سلطان فیاض الحسن سروری قادری زیب سجادہ آستانہ عالیہ حضرت سخی سلطان باہو نے کی۔ اس موقع پرپاکستان بھر سے معروف مذہبی، سیاسی، سماجی اور صحافتی شخصیات نے شرکت کی۔ جن میں حضرت سلطان باہوؒ ٹرسٹ کے مرکزی رہنما علامہ رفاقت علی قادری، تحریک تحفظ اسلام پاکستان کے امیر غازی ثاقب شکیل جلالی،
فرینڈز آف کھاریاں کے چیف آرگنائزر چوہدری ندیم منظور بیگہ، اسلامک ہیلپ کے انچارج میاں غالب حسین (سابق کنوینئر سی پی ایل سی)، صاحبزادہ ضیاء الحسن اشرفی، چوہدری آصف دھوریہ، چوہدری زبیر انور ایڈووکیٹ، چوہدری بشیر احمد، چوہدری مشتاق احمد دھنی، ملک امجد علی جنرل الیکٹرونکس، گجرات پریس کلب کے سابق صدر بشارت لودھی، کھاریاں پریس کلب کے چیئرمین چوہدری محمد انور چوہان،انفامیشن سیکرٹری شاہد بیگ ، احسان الحق، جاوید وڑائچ سلیم یوسف، سلیم بٹ، ایچ ڈی نیوز کے سی ای او حافظ محمد عمران خلجی، میاں سلیم یوسف، بیگہ ویلفیئر فاونڈیشن کے بانی و سرپرست اعلیٰ چوہدری ارشد علی بیگہ سمیت علاوہ بھر سے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اور مرحوم لیاقت علی قادری کے صاحبزادوں رضوان لیاقت قادری ایکسپریس نیوز اور سلمان لیاقت قادریUK سے اظہار تعزیت کیا۔