کے الیکٹرک نے عوام کی چیخیں نکلوادیں ہیں۔واجد حسین
کے الیکٹرک کا قبلہ درست کرنے والے کا کراچی کی عوام پراحسان ہوگا، کاشف نظامی
*حکومت نے کراچی والوں کو کے الیکٹرک کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔ایم پی اے*
*بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کے زندگی اجیرن کردی ہے۔ترجمان کراچی پی ٹی آئی*
کراچی (ظفر عالم ملک ) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و رکن سندھ اسمبلی واجد حسین کا کراچی کے علاقے لانڈھی کا دورہ، علاقہ مکینوں کے مسائل سنے، اہل علاقہ نے کے الیکٹرک کے خلاف شکایات کے انبار لگا دیئے، پی ٹی آئی کراچی کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری کاشف نظامی بھی ان کے ہمراہ تھے، اس موقع پر رکن سند ھ اسمبلی واجد حسین نے کہا کہ کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے شہریوں کا جینا محال کردیا ہے شدید گرمی میں سولہ سے اٹھارہ گھنٹے تک بجلی کی بندش شہریوں کے درد سر بنی ہوئی ہے سندھ حکومت نے کراچی کے شہریوں کو کے الیکٹرک کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے، پاکستان کے سب سے بڑے شہر کے لوگ بجلی جیسی اہم ترین سہولت سے محروم ہیں کے الیکٹرک کے مظالم کے خلاف حکومت سندھ کی مجرمانہ خاموشی کئی سوالات کو جنم دیتی ہے، اس موقع پر بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کراچی کے ڈپٹی انفارمیشن سیکرٹری کاشف نظامی نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک نے عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں، کے الیکٹرک کا قبلہ جو بھی درست کریگا اس کا کراچی والوں پر احسان ہوگا، کراچی کے مختلف علاقوں میں کئی کئی گھنٹوں کی اعلانیہ اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ شہری اگر کمپلین کرتے ہیں تو کے الیکٹرک والے کام کرنے کا بہانہ کر دیتے ہیں، اکثر اوقات تو کمپلین نمبر کو ہی بند کردیا جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ کراچی میں گرمی کی شد ت میں بے پناہ اضافے کے بعد کے الیکٹرک کی بے شرمی اور ہٹ دھرمی کھل کر سامنے آگئی ہے، سندھ حکومت کے الیکٹرک کی مکمل پشت پناہی کررہی ہے یہی وجہ ہے کہ ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے کے الیکٹرک میں چھپے بیٹھے حکومت سندھ کے نمائندوں کو عوامی مسائل کے حل میں کوئی دلچسپی نہیں بلکہ وہ اپنے آقاوں کی خدمت گزاری میں لگے ہوئے ہیں، انہوں نے کہا کہ کراچی کا کوئی علاقہ ایسا نہیں ہے جہاں عوام کے الیکٹرک والوں کے خلا ف سراپا احتجاج نہ ہو،۔