گجرات اسسٹنٹ کمشنر بلال زبیر ایکشن میں کی
تفصیلات کے مطابق گجرات کے اسسٹنٹ کمشنر بلال زبیر نے اچانک گجرات مین بازار اور ظہور الٰہی پیلس کے قریب دکانوں اور ریڑھی بازار کا دورہ کیا- انھوں نے پرائس لسٹ آویزاں نہ کرنے اور زائد قیمتیں وصول کرنے پر دوکانداروں اور ریڑھی بانوں کو بھاری جرمانے کئے-
تمام ریڑھی بانوں اور دوکانداروں کو ریٹ لیسٹیں آویزاں کرنے کی ہدایت، خلاف ورزی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انھوں نے کہا کہ کسی فرد کو ناجائز منافع خوری یا ذخیرہ اندوزی کی اجازت نہیں دی جائے گی- اور عوام کو ضروریات زندگی کی فراہمی مقررہ نرخوں پہ یقینی بنانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انھوں نے مزید کہا کہ شہری کسی بھی قسم کی گراں فروشی کی شکایت قیمت پنجاب ایپ کے ذریعے درج کروائیں جس پہ فوری کاروائی عمل میں لائی جائے گی-