
ملتان:( رپورٹ:محمد حسین سومرو)کور کمانڈر ملتان کی غازی یونیورسٹی، ڈی جی خان میڈیکل کالج اور میر چاکر خان رند یونیورسٹی ڈی جی خان کے اساتذہ و طلبہ سے خصوصی نشست
خصوصی نشست میں وائس چانسلرز، فیکلٹی ممبران اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی
نشست کے دوران بلوچستان میں حالیہ دہشت گردی اور خطے کی بدلتی ہوئی سکیورٹی صورتحال پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا
ایران سمیت خطے میں رونما ہونے والی اہم اسٹریٹجک تبدیلیوں پر بھی گفتگو کی گئی
کور کمانڈر ملتان کا کہنا تھا کہ دو قومی نظریہ ہماری قومی وحدت کی بنیاد ہے، پاکستان ہے تو ہم سب ہیں
کور کمانڈر نے آپریشن بنیان مرصوص میں اللہ کی مدد اور قوم کی بھرپور حمایت سے حاصل ہونے والی کامیابی کو اجاگر کیا
طلبہ اور فیکلٹی ممبران نے آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی پر فخر کا اظہار کیا
نوجوانوں کی فکری و قومی رہنمائی میں پاک فوج کے کردار کو سراہا گیا
مستقبل میں بھی اس نوعیت کی آگاہی اور رہنمائی پر مبنی نشستوں کے انعقاد کی خواہش کا اظہار کیا گیا

