
کراچی: ( رپورٹ: محمد حسین سومرو) تھانہ گذری پولیس نے بدنام زمانہ موٹرسائیکل و کار لفٹر کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزم کی شناخت شہروز چندا ولد راشد کے نام سے ہوئی، جسے پی این ٹی کالونی میں کارروائی کے دوران رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔
ملزم کے قبضے سے تھانہ گذری اور دیگر تھانوں کی حدود سے چوری شدہ 03 موٹر سائیکلیں برآمد کر لی گئی ہیں۔
دورانِ تفتیش ملزم نے اپنے ساتھی کے ہمراہ متعدد موٹر سائیکلیں اور گاڑیاں چوری کرنے کا اعتراف کیا۔ ملزم کے ساتھی کی شناخت لکھمیر ولد انور بخش کے نام سے ہوئی، جسے گذری پولیس پہلے ہی گرفتار کر چکی ہے۔
گرفتار ملزمان کا کراچی کے مختلف تھانوں میں مجرمانہ ریکارڈ موجود ہے۔
ملزم کے خلاف تھانہ گذری میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے، جبکہ ذیل مقدمات میں بھی اس کی گرفتاری عمل میں لائی جا چکی ہے:
1۔ مقدمہ الزام نمبر 94/2026 بجرم دفعہ 381-A ت پ، تھانہ گذری
2۔ مقدمہ الزام نمبر 173/2026 بجرم دفعہ 381-A ت پ، تھانہ گذری
3۔ مقدمہ الزام نمبر 164/2026 بجرم دفعہ 381-A ت پ، تھانہ گذری
ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور مزید انکشافات متوقع ہیں۔
