بغدادی پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران جوئے کے اڈہ پر چھاپہ

کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) بغدادی پولیس کی ٹارگٹڈ کارروائی کے دوران جوئے کا اڈہ چلانے اور جوا کھیلنے والے 5 عادی/پیشہ ور ملزمان گرفتار کر لیے گئے۔
گرفتار ملزمان کے قبضے سے جوئے کی رقم، سٹہ پرچیاں اور تاش برآمد ہوئے۔
ملزمان کو تھانہ بغدادی کی حدود سے گرفتار کیا گیا، جن کی شناخت عبد القدیر، شاہد، اللہ بخش، عباس اور قاسم شہزاد کے ناموں سے ہوئی۔
ملزم عبد القدیر اس سے قبل بھی 6 جوئے کے مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے۔
ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش کے لیے انویسٹیگیشن ونگ کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *