*اے سیکشن پولیس کی کامیاب کارروائی، 300 سے زائد شراب کی بوتلوں کی سپلائی ناکام، ایک سپلائر گرفتار*
*ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو اور ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* کی ہدایات پر حیدرآباد پولیس کی جانب سے منشیات سپلائر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔
انسپیکٹر آغا اسداللہ پٹھان نے اپنے اسٹاف کے ہمراہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے شراب سپلائر معیز راجپوت کو گرفتار کر لیا، جبکہ اس کا بھائی معظم راجپوت موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
پولیس کارروائی کے دوران گرفتار اور فرار ملزمان کے قبضے سے 13 کارٹنوں میں مجموعی طور پر 349 مختلف اقسام کی شراب کی بوتلیں برآمد کر کے قبضہ پولیس میں لے لی گئیں، جبکہ شراب کی بڑی کھیپ کی سپلائی ناکام بنا دی گئی۔
اے سیکشن پولیس نے گرفتار و فرار ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 272/2026 بجرم دفعہ 3/4 حدود آرڈیننس کے تحت مقدمہ درج کرلیا گیا
فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے پولیس کی جانب سے مختلف مقامات پر چھاپے اور ناکہ بندیاں جاری ہیں،