*صفدر ساہی سیاسی بصیرت عوام سے قربت اور خدمت کے جذبے کا نام*

صفدر ساہی جو پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ایک نمایاں رہنما ہیں این ڈی اے پنجاب کی ہوم ڈیپارٹمنٹ سٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں۔ وہ ایک ایسے سیاستدان ہیں جن کا تعلق سرگودھا سے ہے، اور وہ ن لیگ کے ٹکٹ پر پی پی 77 سے ایم پی اے منتخب ہوئے۔ لیکن ان کی شخصیت کا اصل پہلو یہ ہے کہ اللہ پاک نے انہیں اتنی کثرت سے نوازا ہے کہ شاید انہیں سیاست میں آنے کی ضرورت ہی نہ تھی۔ وہ ایک ابھرتے ہوئے ن لیگی رہنما ہیں جن کی مقبولیت اور اثر و رسوخ دن بہ دن بڑھ رہا ہے۔ ان کی سیاسی بصیرت عوام سے قربت اور خدمت کا جذبہ انہیں دیگر سیاستدانوں سے ممتاز کرتا ہے۔
صفدر ساہی کا شمار ان چند سیاستدانوں میں ہوتا ہے جو نہ صرف پارلیمانی امور میں دلچسپی رکھتے ہیں بلکہ عوامی مسائل کو حل کرنے کے لیے بھی ہمہ وقت کوشاں رہتے ہیں۔ ان کی قیادت میں ہوم ڈیپارٹمنٹ کی سٹینڈنگ کمیٹی نے پنجاب میں قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کے تعلقات کو بہتر بنانے کے لیے اہم اقدامات اٹھائے ہیں۔ ان کی سیاسی جڑیں مضبوط ہیں اور وہ اپنے حلقے پی پی 77 کی عوام کی ترجیحات کو سمجھتے ہیں۔ ان کا اندازِ گفتگو نہایت شائستہ اور پراثر ہے جو انہیں نہ صرف حلقے میں بلکہ پوری صوبائی سیاست میں ایک معتبر شخصیت بناتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ وہ ن لیگ کے مستقبل کے امیدواروں میں شمار کیے جاتے ہیں، اور ان کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ وہ سیاسی میدان میں ایک روشن ستارہ ہیں جنہوں نے اپنی قابلیت اور محنت سے ایک منفرد پہچان بنائی ہے۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *