ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد نے علاقہ تھانہ صدر کھاریاں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں

کھاریاں (شاہد بیگ سے)ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد کی کھلی کچہری

ڈی پی او گجرات فیصل شہزاد نے علاقہ تھانہ صدر کھاریاں میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جہاں شہریوں نے اپنے مسائل اور شکایات پیش کیں۔ ڈی پی او گجرات نے شہریوں کے مسائل سنے اور متعلقہ افسران کو شکایات کے فوری، میرٹ پر اور قانون کے مطابق ازالے کے احکامات جاری کیے۔

انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ شہریوں کو انصاف کی فراہمی، جان و مال کا تحفظ اور عوامی خدمت ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ شہریوں کے ساتھ خوش اخلاقی اور عزت و احترام سے پیش آنے کی بھی ہدایت کی گئی۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *