پھلیلی پولیس کی کامیاب کارروائی, 8 کلو سے زائد چرس برآمد، 2 سپلائرز گرفتار

*پھلیلی پولیس کی کامیاب کارروائی, 8 کلو سے زائد چرس برآمد، 2 سپلائرز گرفتار*

*ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق زراق خان ڈھاریجو اور ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* کے احکامات پر عملدرآمد کرتے ہوئے ایس ڈی پی او پھلیلی وقاص درانی کی سربراہی میں ایس ایچ او انسپکٹر محمد ہاشم بروہی کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کارروائی

پھلیلی پولیس نے گڈس ناکہ چوک کے قریب دوران چیکنگ ایک مشکوک سفید کرولا کار کو روک کر چیک کیا، جس میں دوران تلاشی بھاری مقدار میں چرس برآمد ہوئی

پولیس نے کار میں سوار 2 ملزمان بنام عبدالولی پٹھان اور ذاکراللہ پٹھان کو گرفتار کرلیا

برآمد چرس 8 کلو 116 گرام ہوا

ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار منشیات سپلائرز نے بتایا کہ برآمد چرس حیدرآباد کے مختلف مقامات پر سپلائی دینے کیلئے جارہے تھے

پھلیلی پولیس نے گرفتار ملزمان کے خلاف کرائم نمبر 154/2026 زیر دفعہ 9 (1) 3 (C) نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *