صدر پولیس کا موٹر سائیکل سوار ملزمان سے مقابلہ، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

کراچی:( محمد حسین سومرو) صدر پولیس نے لنڈا بازار کے قریب مشتبہ موٹر سائیکل سوار ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا، جس پر ملزمان نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔
پولیس کی جوابی کارروائی کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کرلیے گئے، جبکہ ان کے دو ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر موٹر سائیکلوں پر فرار ہوگئے۔
زخمی گرفتار ملزمان کی شناخت ارمان ولد امان رحیم اور عبداللہ ولد اللہ دتہ کے نام سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے ایک ٹی ٹی پستول اور ایک 30 بور پستول بمعہ راؤنڈز برآمد ہوئے۔
زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کے حوالے سے مزید قانونی کارروائی اور فرار ملزمان کی گرفتاری کے لیے کوششیں جاری ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *