حیدراباد گیارہویں کمیٹی جامعہ مسجد پنجابیاں باغ جنت پریٹ اباد کے تحت 31 ویں سالانہ غوثیہ کانفرنس کا مسجد ہذا میں شایان شان طور پر انعقاد کیا گیا

حیدراباد گیارہویں کمیٹی جامعہ مسجد پنجابیاں باغ جنت پریٹ اباد کے تحت 31 ویں سالانہ غوثیہ کانفرنس کا مسجد ہذا میں شایان شان طور پر انعقاد کیا گیا کانفرنس میں علماء کرام مشائخ عظام اور عاشقان رسول نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر مسجد کی فضائیں نعرہ تکبیر اللہ اکبر نعرہ رسالت یا رسول اللہ لبیک لبیک یا رسول اللہ کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھی سیدنا سخی عبدالوہاب شاہ جیلانی ٹرسٹ کے چیئرمین معروف مذہبی رہنما پیر الحاج گلشن الہی قادری چشتی فریدی نے ملک و قوم کی ترقی اور افواج پاکستان کے لیے خصوصی اور رقت امیز دعا کرائی غوثیہ کانفرنس سے گجرانوالہ پنجاب سے تشریف لائے ہوئے ملک کے ممتازو معروف عالم دین حضرت علامہ مولانا قاری محمد عارف رضوی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالی نے نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بارگاہ میں اونچی اواز سے بات کرنے سے بھی منع فرمایا ہے اونچی اواز میں بات کرنا بے ادبی ہے اولیاء اللہ کا بہت بڑا مقام ہے سیدنا غوث اعظم تمام ولیوں کے سردار ہیں جن کی کرامات سے ایک زمانہ واقف ہے اللہ ہمیں اولیاء اللہ کا با ادب رہتے ہوئے زندگی بسر کرنے کی توفیق عطا فرمائے محفل کا مزہ اتا ہی اس وقت ہے کہ جب بیان کرنے والا سرکار کا غلام ہو اور سننے والے بھی سرکار کے غلام ہوں سرکار مدینہ اپنے غلاموں کے ناز اٹھانے والے ہیں مولانا عارف رضوی نے کہا کہ ہمیں یہ بات یاد رکھنی چاہیے کہ اللہ نے انسان کو بیٹوں کی شکل میں نعمت اور بیٹیوں کی شکل میں رحمت عطا کی ہے نعمت کا حساب ہوگا جبکہ رحمت کانہیں لوگ بیٹیوں کو زحمت سمجھتے ہیں یہ ان کی کم عقلی اور کم علمی ہے مصیبت کے وقت اپنی بیٹیوں سے دعائیں کروایا کریں بیٹیاں دعا مانگ کر اپنے ہاتھوں کو نیچے نہیں کرتیں اللہ مشکلوں میں اسانیاں پیدا فرما دیتا ہے حیدراباد کی جامعہ مسجد پنجابیاں باغ جنت کو دیکھ کر دل باغ باغ ہو گیا لوگوں کا عشق رسول اور بزرگان دین سے محبت قابل دید ہے ہمیں اللہ اس کے پیارے رسول صحابہ کرام اہل بیت اور اولیاء اللہ سے محبت کرتے رہنا چاہیے اسی میں ہماری دنیا اور اخرت کی بھلائی ہے عظیم الشان غوثیہ کانفرنس کے انعقاد پر امام و خطیب مسجد ہذا قاری محمد جمن نقشبندی گیارہویں کمیٹی کے محمد اصف اور دیگر انتظامیہ کے لوگ زبردست مبارکباد کے مستحق ہیں انہوں نے کہا کہ نوجوانوں کو اس طرح کی بابرکت محافل میں کثرت سے شرکت کر کے اپنے ایمان کو تازہ کرتے رہنا چاہیے اج کل ڈیجیٹل اور سوشل میڈیا کا دور ہے ایمان کے لٹیرے جگہ جگہ پائے جاتے ہیں کانفرنس سے حضرت علامہ مولانا مفتی محمد بلال مدنی قاری محمد جمن نقشبندی نے بھی خطاب کیا قبل ازیں قاری غلام سرور امینی نے تلاوت کلام پاک سے کانفرنس کا باقاعدہ اغاز کیا جبکہ معروف ثنا خواں تنویر احمد قادری عبدالغفار عطاری۔محمد وقاص اور دیگر نعت خواں حضرات نے ہدیہ نعت بحضور سرور کونین صلی اللہ علیہ والہ وسلم اور منقبت غوث اعظم پیش کرنے کی سعادت حاصل کی گیارہویں کمیٹی کی جانب سے کانفرنس میں شریک معزز مہمانوں اور علماء کرام مشائخ عظام کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کی گئی کانفرنس میں حاجی محمد صدیق ارائیں حاجی عبدالکریم کھتری محمد سلیم اشرفی عبدالوحید کھتری غلام فرید محمد جمیل سرور محمد ندیم قمر زمان ۔محمد سعید ۔محمد طاہر ۔محمد حمزہ محمد شکیل اور ہارون ارائیں سمیت عاشقان رسول نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی غوثیہ کانفرنس کا اختتام صلوۃ و سلام پر ہوا اخر میں سیدنا سخی عبدالوہاب شاہ جیلانی ٹرسٹ کے چیئرمین معروف مذہبی رہنما الحاج پیر گلشن الہی قادری چشتی فریدی نے ملک و قوم کی ترقی خوشحالی اور افواج پاکستان کے لیے خصوصی دعا کرائی آخر میں شرکا کے لیے لنگر کا اہتمام کیا گیا

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *