
حیدرآباد جِم خانہ اورحیدرآباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹری کے درمیان ادارہ جاتی روابط کا فروغ شہر کی اجتماعی ترقی کے لیے اہم ہے، صدر چیمبر ندیم احمد صدیقی
حیدرآباد ( ) حیدرآباد جِم خانہ کے صدر آغا تاج کی جانب سے حیدرآباد چیمبر آف سمال ٹریڈرز اینڈ سمال انڈسٹری کے صدر ندیم احمد صدیقی، سینئر نائب صدر محمد فہد میاں، نائب صدر عرفان عاربیانی اور اراکین ایگزیکٹو کمیٹی کے اعزاز میں حیدرآباد جِم خانہ میں عشائیے کا اہتمام کیا گیا۔اس موقع پر حیدرآباد جِم خانہ کے صدر آغا تاج نے کہا کہ شہر کے تجارتی اور صنعتی حلقوں کی نمائندہ قیادت کے ساتھ باہمی روابط اور خوشگوار تعلقات کا فروغ وقت کی اہم ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ حیدرآباد کی ترقی، مثبت سماجی سرگرمیوں اور کاروباری ماحول کی بہتری کے لیے مختلف اداروں کے درمیان تعاون اور رابطے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ انہوں نے حیدرآباد چیمبرکی نئی قیادت کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار بھی کیا۔صدرحیدرآباد چیمبر ندیم احمد صدیقی نے حیدرآباد جِم خانہ کی انتظامیہ اور صدر آغا تاج کا پرتکلف عشائیے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ایسے مواقع مختلف اداروں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے اور شہر کی اجتماعی ترقی کے لیے مشترکہ سوچ کو فروغ دینے کا ذریعہ بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چیمبر کاروباری برادری کے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ حیدرآباد کی معاشی، سماجی اور تجارتی ترقی کے لیے تمام متعلقہ اداروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے گا۔عشائیے میں چیمبر کے سابق صدور، اراکین ایگزیکٹو کمیٹی اور سینئر ممبران کے علاوہ حیدرآباد جِم خانہ کے عہدیداران، شہر حیدرآباد کی سیاسی،سماجی اور دیگر معزز مہمان بھی موجود تھے۔