.ڈپٹی کمشنر حیدرآباد زین العابدین میمن کی ہندو برادری کو دیوالی کے تہوار پر دلی مبارکباد اور نیک تمناؤں کا اظہار
حیدرآباد مختلف مذاہب، ثقافتوں اور روایات کا گلدستہ ہے، جہاں باہمی احترام اور مذہبی ہم آہنگی ہماری مشترکہ پہچان ہے، ڈپٹی کمشنر
ہندو برادری شہر کے سماجی، معاشی، تعلیمی اور ثقافتی شعبوں میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، ان کی خدمات قابل قدر ہیں، زین العابدین میمن
دیوالی خوشیوں، روشنی اور امید کا تہوار ہے، ایسے مواقع مختلف مذاہب کے پیروکاروں کو ایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہونے اور باہمی احترام کے رشتوں کو مضبوط بنانے کا موقع فراہم کرتے ہیں، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد
تمام مذاہب اور برادریوں کے افراد ایک دوسرے کے عقائد، تہواروں اور روایات کا احترام کرتے ہوئے معاشرے میں رواداری، اخوت اور بھائی چارے کو فروغ دیں، زین العابدین میمن
اقلیتوں کے حقوق، مذہبی آزادی اور تحفظ کو یقینی بنانا ایک پرامن، ترقی یافتہ اور ہم آہنگ معاشرے کی بنیاد ہے، ڈپٹی کمشنر حیدرآباد
ہمارا عزم ایک ایسا حیدرآباد ہے جہاں ہر شہری کو بلاامتیاز مساوی احترام، تحفظ اور ترقی کے مواقع حاصل ہوں، زین العابدین میمن