کمشنر حیدرآباد فیاض حسین عباسی کا دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کے لیے مبارکباد اور خیرسگالی کا پیغام
دیوالی خوشیوں، محبت اور امید کا تہوار ہے جو لوگوں کو ایک دوسرے کے قریب لاتا ہے، فیاض حسین عباسی
ہندو برادری سمیت تمام اقلیتی برادریاں حیدرآباد ڈویژن کا اہم حصہ ہیں، کمشنر حیدرآباد
حیدرآباد کی مشترکہ تہذیب ہمیں ایک دوسرے کے مذہب، عقیدے اور ثقافت کا احترام کرنا سکھاتی ہے، فیاض حسین عباسی
مختلف مذاہب اور ثقافتوں کے لوگوں کے درمیان محبت، برداشت اور بھائی چارہ ہی ایک اچھے معاشرے کی پہچان ہے، کمشنر حیدرآباد
ہندو برادری اپنی محنت اور صلاحیتوں کے ذریعے حیدرآباد ڈویژن کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے، فیاض حسین عباسی
تمام شہریوں کو بلاامتیاز تحفظ، برابر کے حقوق اور مذہبی آزادی فراہم کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے، کمشنر حیدرآباد
ہمیں ایسا معاشرہ بنانا ہے جہاں ہر شہری اپنے مذہب اور عقیدے کے مطابق آزادی اور عزت کے ساتھ زندگی گزار سکے، فیاض حسین عباسی
امید ہے کہ دیوالی کا تہوار ہندو برادری کے لیے خوشیاں، محبت، امن اور خوشحالی لے کر آئے گا، کمشنر حیدرآباد