
حیدراباد ایم کیو ایم پاکستان کے سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی نے کہا کہ کہ ہم صوبہ کی نہیں بلکہ گورننس ماڈل پر بات کرتے ہیں ان سے پوچھا جائے کہ سندھ کی تقسیم کون کررہا ہے ؟ حکمران شرارت کرتے ہیں کہ ایم کیو ایم والے صوبہ توڑنا چاہتے ہیں ہم تو لاڑکانہ کے عام ہاری اور کسان کو بھی ان پاور کرنا چاہتے ہیں حیدراباد کا میئر اخر کب تک ڈیٹیکشن لیتا رہے گا وزیر اعلی چاہیں گے تو أٹو بھان روڑ بنے گا. یاد رکھا جائے کہ سندھ کی تقسیم اور حکومت سندھ کی تقسیم میں بڑا فرق ہے پاکستان میں خاندانوں کی حکمرانی ہے سیاسی جماعتوں میں خود جمہوریت نہیں اپنے حقوق کے لیے سندھ کے عوام کو کھڑا ہونا ہوگا 2013 میں جو بات ایم کیو ایم نے اپنے الیکشن مسودے میں کی تھی اج اس پر پورا پاکستان سیمینارز اور بحث کر رہا ہے انتظامی یونٹس ہی مسائل کا حل ہے 140 اے اور این ایف سی پر بھی بات ہونی چاہیے. 18 ویں ترمیم کے بعد اختیارات بلاول ہاؤس اور وزیر اعلی ہاؤس تک محدود ہوکر رہ گئیے ہیں ایم کیو ایم نے پرامن طریقے سے حیدراباد کے عوام کو یونیورسٹی کا تحفہ دیا لوگ لاشوں پر سے گزرنے کی۔باتیں۔کرتے تھے وہ ایم کیو ایم ڈسٹرکٹ حیدراباد کے زیر اہتمام ہوٹل کراؤن۔ میں منعقدہ. رابطہ مہم کے سلسلے تاجر تنظیموں سول سوسائٹی وکلا برادری اور معززین شہر سے خطاب اور میڈیا سے خصوصی گفتگو کر رہے تھے اس موقع پر اراکین سندھ اسمبلی اسمبلی انجینیئر صابر حسین قائم خانی ایڈوکیٹ راشد علی خان ظفر احمد صدیقی اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے علی خورشیدی نے کہا کہ ہے حق پرست اراکین حیدراباد کا مقدمہ اسمبلی میں ڈنکے کی چوٹ پر لڑتے ہیں انہوں نے کہا کہ صوبوں کی حدود کو چھیڑے بغیر موجودہ گورننس ماڈل کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے اب کوئی اپشن بچا نہیں ہے لوگوں کا جمہوری نظام سے اعتماد اٹھ چکا ہے بلدیاتی نظام کو ان پاور کیے بغیر عوام کے مسائل حل نہیں کیے جا سکتے ہم انے والی نسلوں کے لیے بہتر حیدراباد کراچی اور بہتر سندھ چاہتے ہیں علی خورشیدی نے کہا کہ حکمران جو چاہے کہتے رہیں مگر حقیقت اپنی جگہ موجود ہے ہم نے ائین میں ویسے بھی 26 سے زائد ترامیم کر لی ہیں اب ایک ترمیم جمہور کے لیے بھی کر لی جائے وفاق ہر ڈویژن کو براہ راست فنڈ دے اور اس فنڈ کو کہاں استعمال کرنا ہے اس کا ڈویژنل ہیڈ جو مئیر یا چئیرمین ہوگا اسے اختیار ہوگا کہ وہ۔فنڈز۔کہاں خرچ کرے علی خورشیدی نے کہا کہ پاکستان سے مڈل کلاس ختم ہو چکی ہے اپ تو لور مڈل کلاس طبقہ رہ گیا ہے اور یہ طبقہ براہ راست متاثر ہو رہا ہے علی خورشیدی نے کہا کہ ملک و قوم کے مفاد میں ریاست اور حکومت کے ساتھ ایم کیو ایم کھڑی رہی ہے اگر ہم 75 سالہ تاریخ پر نظر ڈالیں تو گورننس کا ماڈل سندھ میں مکمل طور پر ناکام ہو چکا ہے لوگوں کو ڈلیور نہیں کر سکا وقت کے ساتھ چیزیں بہتر ہونے کی بجائے خراب ہوئی ہیں ہمیں سوچنا ہوگا کہ خراب نظام اب ٹھیک کیسے ہوگا انہوں نے کہا کہ لوگ باتیں کرتے ہیں لیکن کوئی حل پیش نہیں کرتے اہم کیو ایم نے جب بھی کوئی بات کی ہے تو اس کا کوئی نہ کوئی حل بھی بتایا ہے وزیر داخلہ کی طرف سے یہ بات ائی کہ موجودہ نظام کلپس کر چکا ہے ہم سندھ میں کھمبوں والی سرکار سے کسی بہتری کی امید نہیں رکھ سکتے غلطی تسلیم کرنے کے بجائے کہہ رہے ہیں کہ یہ گریٹر پلان کا حصہ تھا مقامی حکومتوں کو اختیارات دینے کی ایم کیو ایم نے ہمیشہ بات کی ہے علی خورشیدی نے کہا کہ انے والے سالوں میں پاکستان کی 60 فیصد ابادی نوجوانوں پر مشتمل ہوگی ہمیں سوچنا ہوگا کہ ہم انے والی نسلوں کو دے کر کیا جا رہے ہیں سندھ میں بغیر رشوت کے کوئی کام نہیں ہوتا بعد ازاں سوال و جواب کا سلسلہ شروع ہوا قبل ازین اپوزیشن لیڈر علی خورشیدی ٹاؤن کوہسار اور ٹاؤن پریٹ أباد میں بھی انتظامی یونٹس بنانے کی حمایت میں عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں اجتماعات سے الگ الگ خطاب کیا جن میں ذمہ داران کارکنان اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی