فیصل آباد شہر میں تجاوزات کے خاتمے،شہری سہولیات کی بہتری اور عوامی شکایات کے فوری ازالے کے لئے میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کے انفورسمنٹ ونگ کو جدید خطوط پر استوار کرتے ہوئے مزید فعال اور متحرک بنا دیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر/ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن محمد نعمان صدیق نے انفورسمنٹ ونگ کے عملے کے نئے یونیفارمز، جدید مشینری، گاڑیوں اور اپ گریڈ شدہ پٹرولنگ موٹر سائیکلوں کا معائنہ کیا اور عملے کو فیلڈ میں متحرک رہتے ہوئے ذمہ داریاں ادا کرنے کی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ شہریوں کو بہترین میونسپل سروسز کی فراہمی، تجاوزات کا خاتمہ اور عوامی شکایات کا بروقت ازالہ اولین ترجیحات ہیں۔ انفورسمنٹ ونگ کا عملہ شہر بھر میں ہمہ وقت فیلڈ میں موجود رہے اور بالخصوص رش کے اوقات میں مؤثر پٹرولنگ کے ذریعے ٹریفک کی روانی اور شہریوں کی آمدورفت میں حائل رکاوٹوں کو دور کرے۔ فرائض کی ادائیگی میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔بعد ازاں انفورسمنٹ ونگ کے عملے نے نئے یونیفارمز، جدید مشینری اور پٹرولنگ موٹر سائیکلوں کے ہمراہ شہر بھر میں فلیگ مارچ کیاجس کی قیادت چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن عثمان غنی نے کی۔ فلیگ مارچ میونسپل کارپوریشن آفس سے شروع ہو کر چناب کلب چوک، بلال روڈ، جیل روڈ، ایگریکلچر یونیورسٹی چوک، ڈی سی آفس روڈ اور کمشنر ہاؤس روڈ سے ہوتا ہوا واپس میونسپل کارپوریشن آفس پہنچ کر اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر میونسپل کارپوریشن کا عملہ بھی موجود تھا۔
۔۔۔///۔۔۔
Posted inسائنس و ٹیکنالوجی