فیصل کمشنر فیصل آبادڈاکٹر عمران حامد شیخ نے ڈویژن بھر میں سموگ کے تدارک کے لئے خشک جھاڑو لگانے پر فوری پابندی عائد کردی ہے۔ملت روڈ پر دورے کے دوران صفائی عملے کو خشک جھاڑو لگاتے دیکھ کر کمشنر نے سخت نوٹس لیا اور کہا کہ خشک جھاڑو لگانے سے گردوغبار فضا میں پھیلنے اور سموگ میں اضافے کا خدشہ ہے جس پرکمشنر فیصل آباد نے ڈرائی سویپنگ فوری بند کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ احکامات پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے،خلاف ورزی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔
Posted inسائنس و ٹیکنالوجی