
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) تھانہ پیرآباد پولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروشی میں ملوث 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ملزمان کے قبضے سے 88 گرام آئس اور نقدی برآمد ہوئی۔ گرفتار ملزمان عادی جرائم پیشہ ہیں اور اس سے قبل بھی مختلف مقدمات میں گرفتار ہوکر جیل جاچکے ہیں۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔