
کراچی:( رپورٹ محمد حسین سومرو) ڈسٹرکٹ ویسٹ کے مختلف علاقوں میں روزانہ کی بنیاد پر ٹارگٹڈ کومبنگ/سرچ آپریشنز کا سلسلہ جاری ہے
آج رات بھی تھانہ پاکستان بازار کی حدود گلشنِ ضیاء، سیکٹر 11½، اورنگی ٹاؤن اور ملحقہ علاقوں میں پولیس کا کومبنگ/سرچ آپریشن کیا گیا۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق الٰہی مستوئی کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے علاقے کے داخلی و خارجی راستے بند کرکے مختلف مقامات کی تلاشی لی گئی۔
بائیومیٹرک ڈیوائس کی مدد سے متعدد مشتبہ افراد کی تصدیق بھی کی گئی۔
آپریشن ایس ڈی پی او پاکستان بازار کی زیرِ نگرانی، ایس ایچ او پاکستان بازار، پولیس نفری، لیڈیز اسٹاف اور انٹیلیجنس اسٹاف نے حصہ لیا۔
آپریشن کا مقصد جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری، امن و امان کا قیام اور شہریوں کا تحفظ یقینی بنانا ہے۔