حیدرآباد : لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اکرام الدین اجن کی ہدایات پر سول اسپتال حیدرآباد میں شوگر کے مرض سے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنے کے لیے آگاہی واک نکالی گئی

حیدرآباد : لیاقت یونیورسٹی آف میڈیکل اینڈ ہیلتھ سائنسز جامشورو کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اکرام الدین اجن کی ہدایات پر سول اسپتال حیدرآباد میں شوگر کے مرض سے متعلق عوامی شعور اجاگر کرنے کے لیے آگاہی واک نکالی گئی، جو میڈیکل یونٹ 6 سے شروع ہو کر اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ تک پہنچی آگاہی واک کی قیادت میڈیکل یونٹ 6 کے انچارج پروفیسر ڈاکٹر عبدالغنی راہموں نے کی۔ واک کا مقصد شوگر کے مرض کے بڑھتے ہوئے خطرات، بروقت تشخیص، علاج اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے عوام میں طبی شعور پیدا کرنا تھا۔ اس موقع پر شوگر سے بچاؤ کے لیے صحت مند طرز زندگی اپنانے، متوازن غذا کے استعمال، جسمانی سرگرمیوں اور باقاعدگی سے طبی معائنہ کروانے کی اہمیت اجاگر کی گئی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر ڈاکٹر عبدالغنی راہموں نے کہا کہ شوگر کا مرض صحت عامہ کا ایک اہم مسئلہ ہے، جس کی بروقت تشخیص اور مناسب علاج نہ ہونے کی صورت میں جسم کے اہم اعضا، خصوصاً دل، گردوں، آنکھوں اور اعصابی نظام پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بہت سے لوگ مرض کی ابتدائی علامات کو نظرانداز کر دیتے ہیں، جس کے باعث آگے چل کر مختلف طبی پیچیدگیاں پیدا ہو سکتی ہیں انہوں نے کہا کہ شوگر کے مرض کی تشخیص کے لیے خون میں شوگر کی مقدار کی باقاعدگی سے جانچ ضروری ہے۔ خاص طور پر ایسے افراد کو زیادہ احتیاط کرنی چاہیے جن کے خاندان میں شوگر کے مرض کی تاریخ موجود ہو یا جو دیگر طبی خطرات سے دوچار ہوں۔ بروقت تشخیص کے ذریعے مرض کو کنٹرول میں رکھنے اور اس کی پیچیدگیوں سے بچنا ممکن ہے پروفیسر ڈاکٹر عبدالغنی راہموں نے مزید کہا کہ شوگر سے بچاؤ اور اسے کنٹرول کرنے کے لیے روزمرہ زندگی میں صحت مند تبدیلیاں لانا ضروری ہیں۔ متوازن غذا، مٹھائیوں اور میٹھے مشروبات کا محدود استعمال، مناسب وزن برقرار رکھنا، روزانہ چہل قدمی اور ورزش کرنے سے شوگر کے مرض کے خطرات کم کیے جا سکتے ہیں، جبکہ مریضوں کو چاہیے کہ وہ ڈاکٹر کی ہدایات کے مطابق ادویات استعمال کریں اور علاج کا سلسلہ جاری رکھیں انہوں نے کہا کہ طبی اداروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ اپنی سرگرمیوں کو اسپتالوں تک محدود رکھنے کے بجائے عوام میں صحت سے متعلق آگاہی پیدا کرنے کے لیے ایسی سرگرمیاں جاری رکھیں، تاکہ لوگ بیماریوں سے بچاؤ اور بروقت علاج کی اہمیت کو سمجھ سکیں واضح رہے کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اکرام الدین اجن کی ہدایات پر منعقدہ اس آگاہی سرگرمی کے ذریعے شہریوں کو پیغام دیا گیا کہ شوگر کے مرض کو نظرانداز کرنے کے بجائے بروقت ٹیسٹ، طبی مشورے اور احتیاطی تدابیر اختیار کرکے اپنی صحت کا تحفظ یقینی بنائیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *