
کراچی:( رپورٹ: محمد حسین سومرو) تھانہ نیو کراچی کی حدود، مین روڈ نزد یو پی موڑ، سیکٹر 11-E نارتھ کراچی میں 22 مارچ 2026 کو پیش آنے والی ڈکیتی کی واردات میں مسلح ملزمان نے مدعی محمد عدنان قریشی سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل نمبر KQV-1661 (سوزوکی GD-110 ماڈل 2025) چھین لی۔ اس واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 185/2026 بجرم دفعات 392/397/34 تعزیراتِ پاکستان درج کیا گیا۔
واقعے کے بعد پولیس نے تکنیکی بنیادوں پر کارروائی کرتے ہوئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے، جس کے نتیجے میں چھینی گئی موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی اور ایک ملزم چاند ولد فیاض کو گرفتار کر لیا گیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک موبائل فون (سام سنگ سرمئی ٹچ) بھی برآمد ہوا۔
ملزم کے دیگر ساتھی، فراز اور فجو ولد چاند، رات کی تاریکی اور تنگ گلیوں کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے، جن کی گرفتاری کے لیے چھاپے جاری ہیں۔
گرفتار ملزم کو مزید قانونی کارروائی اور تفتیش کے لیے اے وی ایل سی نیو کراچی ڈویژن کے حوالے کر دیا گیا ہے، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔
