

کھاریاں (شاہد بیگ سے)
پاکستان اور ناروے کے درمیان براہِ راست پروازوں کی بحالی کی کوششیں جاری ✈️🇵🇰🇳🇴
ذرائع کے مطابق
اوسلو میں پوٹھوہار ویلفیئر سوسائٹی ناروے کے زیرِ اہتمام سالانہ جنرل اسمبلی اجلاس اور عید ملن پارٹی کا شاندار انعقاد کیا گیا، جس میں کمیونٹی کی بھرپور شرکت دیکھنے میں آئی۔
مہمانِ خصوصی سفیر پاکستان سعدیہ الطاف قاضی نے اپنے خطاب میں اتحاد، اتفاق اور تنظیم کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے خوشخبری سنائی کہ پاکستان اور ناروے کے درمیان براہِ راست پروازوں کی بحالی کے لیے عملی اقدامات جاری ہیں اور جلد مثبت پیش رفت متوقع ہے۔
تقریب کی صدارت صدر عقیل قادر نے کی جبکہ شاہد سعید کو دوبارہ نائب صدر منتخب کیا گیا۔ مختلف مقررین نے بیرونِ ملک پاکستانیوں کے کردار، قومی یکجہتی اور کمیونٹی سروس کی اہمیت کو اجاگر کیا۔
پروگرام میں تلاوتِ قرآن پاک، نعت رسول ﷺ، کوئز مقابلہ اور بچوں میں انعامات کی تقسیم بھی شامل رہی، جس نے تقریب کو مزید یادگار بنا دیا۔
آخر میں دعا کے ساتھ تقریب اختتام پذیر ہوئی۔
