


گجرات(شاہد بیگ سے) 1 کلو گرام سے زائد آئس،2360گرام چرس،11لیٹر شراب ،1عدد پسٹل30بور برآمد،05 ملزمان گرفتار۔۔۔
ذرائع کے مطابق ڈی پی او گجرات رانا عمر فاروق کے احکامات کی روشنی میں ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف آپریشن جاری ہے۔
ڈی ایس پی لالہ موسیٰ سرکل چوہدری احسان ظفر سندھو کی زیر نگرانی *ایس ایچ او تھانہ صدر لالہ موسیٰ انسپکٹر فہدالرحمن* نے Asiمحمد عظمت و دیگر پولیس ٹیم کے ہمراہ مختلف کاروائیوں کے دوران 3 منشیات فروشوں کو گرفتارکرلیا جنکے قبضے سے 11 لیٹر شراب اور پسٹل30بوربرآمد کر لیے۔گرفتار ملزمان میں 1 علی حسن ساکن گاکھڑی،2 گلشیر مسیح ساکن ڈالی بانٹھ 3 محمد نواز ساکن سردار پورہ شامل ہیں۔
*ایس ایچ او تھانہ صدر گجرات انسپکٹر اعجازحسین* اور انکی ٹیم نے منشیات فروشوں کے خلاف جاری آپریشن کے دوران ملزم خرم شہزاد ولد محمد شریف ساکن وزیر آباد کو گرفتارکرلیا جسکے قبضہ سے 1180 گرام چرس برآمد کرلی گئی۔
*ایس ایچ او تھانہ سٹی لالہ موسیٰ انسپکٹر ناصر محمود* نے اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ منشیات فروشوں کےخلاف کاروائیاں کرتے ہوئے ملزم عمران علی ولد نذیر احمد ساکن ماڈل ہائی سکول کو گرفتار کرکے 1کلو گرام سے زائد آئس برآمد کرلی۔
گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ الگ الگ مقدمات درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا۔
