ڈی آئی جی حیدرآباد جناب طارق رزاق خان دھاریجو اور ایس ایس پی حیدرآباد جناب شاہزیب چاچڑ کی ہدایات کے مطابق کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری ردعمل (Quick Response) کی صلاحیت کا جائزہ لینے کے لیے ایک مؤثر موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا*۔
اس مشق کے دوران ایس ایس پی آفس حیدرآباد کو بطور (Reaching Point) مقرر کیا گیا۔
انچارج ڈی آئی بی کی جانب سے تمام کوئیک رسپانس فورسز (QRFs) کو ایس ایس پی آفس پہنچنے کا پیغام جاری کیا گیا۔
اس موک ایکسرسائز میں مجموعی طور پر 92 اہلکاروں نے شرکت کی، جن میں تمام متعلقہ انچارجز بھی شامل تھے۔
اس مشق کا مقصد فورسز کی بروقت رسپانس، کوآرڈینیشن اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانا تھا۔ سینئر افسران کی جانب سے مجموعی کارکردگی کو تسلی بخش قرار دیا گیا جبکہ مستقبل میں مزید بہتری کے لیے ضروری ہدایات بھی جاری کی گئیں۔
