پبن پولیس کی مؤثر کارروائی، قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم گرفتار، آلۂ قتل برآمد

*پبن پولیس کی مؤثر کارروائی، قتل کے مقدمے میں مطلوب ملزم گرفتار، آلۂ قتل برآمد*

*ڈی آئی جی حیدرآباد رینج طارق رزاق خان دھاریجو اور ایس ایس پی حیدرآباد شاہزیب چاچڑ* کی ہدایات پر حیدرآباد پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری ہیں۔

انچارج پبن محمد علی کورائی کی اپنے اسٹاف کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ نمبر 219/2026 بجرم 302، 324 تعزیراتِ پاکستان میں مطلوب ملزم محمد عرس ولد محمد صوف خاصخیلی کو گرفتار کر لیا۔ کارروائی کے دوران ملزم کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا آلۂ قتل بندوق بھی برآمد کرلی گئی۔

گرفتار ملزم چند روز قبل پیش آنے والے قتل کے ایک مقدمے میں مطلوب تھا، جس میں عقیل عرف کالو کو فائرنگ کرکے قتل کیا گیا تھا۔ پولیس نے جدید تفتیشی حکمتِ عملی اور خفیہ اطلاع کی بنیاد پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا۔

گرفتار ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ مقدمے کے دیگر پہلوؤں پر بھی تحقیقات عمل میں لائی جا رہی ہیں۔

Comments

No comments yet. Why don’t you start the discussion?

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *