
کراچی ( رپورٹ محمد حسین سومرو) پولیس نے مشتبہ ملزمان کو رکنے کا اشارہ کیا تو انہوں نے فائرنگ شروع کر دی، جس پر جوابی کارروائی کی گئی۔
فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار جبکہ اس کا ساتھی فرار ہوگیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت محمد اکبر ولد عیسیٰ ابڑو کے نام سے ہوئی۔
ملزم کے قبضے سے 30 بور پستول بمعہ ایمونیشن برآمد کر لی گئی۔ مقابلے کے دوران ایک راہگیر بھی معمولی زخمی ہوا، جسے زخمی ڈاکو کے ساتھ فوری طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس مزید تفتیش اور قانونی کارروائی کر رہی ہے۔