
کراچی ( رپورٹ محمد حسین سومرو) ساحل پولیس کو مشتبہ ڈکیتوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی، جس پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایچ اے فیز 8، خیابانِ خیبر، اسٹریٹ 36 کے قریب ملزمان کا تعاقب کیا۔
کارروائی کے دوران پولیس اور ڈکیت ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔
گرفتار ملزمان کی شناخت ندیم احمد ولد مشیر احمد اور صادق علی ولد شرافت علی کے ناموں سے ہوئی۔
ملزمان کے قبضے سے ایک کار، دو عدد 9 ایم ایم پستول، 6 موبائل فونز اور 2 لیپ ٹاپ برآمد ہوئے۔
زخمی ملزمان کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ملزمان کے خلاف تھانہ ساحل میں مقدمات درج کر کے مزید قانونی کارروائی اور تفتیش جاری ہے۔